مقبوضہ کشمیر کے شہری 3 سال سے بنیادی حقوق سے محروم ہیں: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ خارجہ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 3 سال سے مقبوضہ کشمیر کے شہری بنیادی حقوق سے محروم ہیں . یہ بات وزیرِ خارجہ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یومِ استحصالِ کشمیر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہی ہے .

ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کو پامال کیا، کشمیریوں کو آزادی ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے .
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت سے یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے . چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے اپیل کی ہے کہ اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے .
یومِ استحصال کشمیر کیوں منایا جاتا ہے؟
واضح رہے کہ 3 سال قبل آج کے دن (5 اگست 2019ء کو) بھارت نے ظلم و جبر کا قانون نافذ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا .
آج بھارت کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے . اس موقع پر اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کو 1 منٹ کے لیے روکا گیا، کشمیریوں سے یک جہتی کے اظہار کے لیے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں