آج پاکستان کے گرد خطرات منڈلا رہے ہیں ، احسن اقبال

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان کے گرد خطرات منڈلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ن لیگ ضلع سیکرٹریٹ میں جشن آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو چیز جس بنیاد پر حاصل کی جاتی ہے اسی بنیاد پر کامیاب ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد پر توپ گولا نہیں ہے ووٹ کی طاقت ہے ، ووٹ کی طاقت مظبوط ہو گی تو پاکستان مظبوط ہو گا ، اگر اس ملک کو مظبوط خوشحال پاکستان بنا کر دینا چاہتے ہیں تو غریب کے ہتھیار ووٹ کو مظبوط کرنا ہو گا ، ووٹ طاقتور کا ہتھیار نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کا بھی ایک ووٹ ہے ریڑھی والے کا بھی ایک ووٹ ہے ، پچھلے 3 سالوں سے جو اس ملک کے ساتھ ہوا ہے آپ کے سامنے ہے ، عمران خان نے نوجوانوں کو ورغلایا ہے ، مسلم لیگ ن کا بیانیہ ایک ہے پاکستان کو اس راستے پر چلاؤ جو راستہ قائداعظم کا راستہ تھا ، ہماری اس کے ساتھ مفاہمت ہے جس کی پاکستان آئین کے ساتھ مفاہمت ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ارباب اختیار کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ وقت پاکستان کو تقسیم کرنے کا نہیں ہے ، یہ وقت پوری قوم کو اکٹھا کرنے کا وقت ہے ، پاکستان کے جرنیلوں اور سیاست دانوں کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے ، ہمارے ملک کے اندر آگ لگی ہوئی ہے ، کبھی ذلت رسوائی نہیں دیکھی تھی ہماری حکومت اشتہار لگا رہی ہو کہ ہمیں صدر بائیڈن فون نہیں اٹھاتا یہ ایٹمی پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے شرم قوم اسمبلی میں کھڑا ہو کر کہتا ہے کہ مودی فون نہیں اٹھاتا ، تم وزیراعظم نہیں ہو سلیکٹڈ ہو سلیکٹڈ کا کوئی فون اٹھاتا ، آج ہم بدترین سفارتی تنہائی میں ہیں یہ شجر کاری کر رہا ہے ، تم کو چاہیے تھا بیرونی دورے کرتے دوست ملکوں کے ساتھ لائے عمل بناتے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اس سے خیراتی کام لیا جا سکتا ہے ملک چلانے کا کام اس کے بس کی بات نہیں ہے ، مسلم لیگ ن نے 2013 سے 18 تک جو ترقیاتی عمل بڑھایا پاکستان کی 74 سالوں میں اتنی ترقی نہیں ہوئی ، مسلم لیگ ن دور میں لوڈ شیڈنگ ، دہشت گردی ختم کی۔

Recent Posts

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 773 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے،…

3 mins ago

آڈیو لیکس کیس؛ آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں آئی بی کی بینچ پر اعتراض…

8 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی…

13 mins ago

انوشکاشرما کی سالگرہ پر ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ وائرل ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کی…

19 mins ago

سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اسٹیشنز کی زمین پر دکانوں اور دیگر کاروبار کے خلاف…

20 mins ago

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔…

24 mins ago