آج پاکستان کے گرد خطرات منڈلا رہے ہیں ، احسن اقبال

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان کے گرد خطرات منڈلا رہے ہیں . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ن لیگ ضلع سیکرٹریٹ میں جشن آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو چیز جس بنیاد پر حاصل کی جاتی ہے اسی بنیاد پر کامیاب ہوتی ہے .

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد پر توپ گولا نہیں ہے ووٹ کی طاقت ہے ، ووٹ کی طاقت مظبوط ہو گی تو پاکستان مظبوط ہو گا ، اگر اس ملک کو مظبوط خوشحال پاکستان بنا کر دینا چاہتے ہیں تو غریب کے ہتھیار ووٹ کو مظبوط کرنا ہو گا ، ووٹ طاقتور کا ہتھیار نہیں ہے . مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کا بھی ایک ووٹ ہے ریڑھی والے کا بھی ایک ووٹ ہے ، پچھلے 3 سالوں سے جو اس ملک کے ساتھ ہوا ہے آپ کے سامنے ہے ، عمران خان نے نوجوانوں کو ورغلایا ہے ، مسلم لیگ ن کا بیانیہ ایک ہے پاکستان کو اس راستے پر چلاؤ جو راستہ قائداعظم کا راستہ تھا ، ہماری اس کے ساتھ مفاہمت ہے جس کی پاکستان آئین کے ساتھ مفاہمت ہے . احسن اقبال نے کہا کہ ارباب اختیار کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ وقت پاکستان کو تقسیم کرنے کا نہیں ہے ، یہ وقت پوری قوم کو اکٹھا کرنے کا وقت ہے ، پاکستان کے جرنیلوں اور سیاست دانوں کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے ، ہمارے ملک کے اندر آگ لگی ہوئی ہے ، کبھی ذلت رسوائی نہیں دیکھی تھی ہماری حکومت اشتہار لگا رہی ہو کہ ہمیں صدر بائیڈن فون نہیں اٹھاتا یہ ایٹمی پاکستان ہے . انہوں نے کہا کہ بے شرم قوم اسمبلی میں کھڑا ہو کر کہتا ہے کہ مودی فون نہیں اٹھاتا ، تم وزیراعظم نہیں ہو سلیکٹڈ ہو سلیکٹڈ کا کوئی فون اٹھاتا ، آج ہم بدترین سفارتی تنہائی میں ہیں یہ شجر کاری کر رہا ہے ، تم کو چاہیے تھا بیرونی دورے کرتے دوست ملکوں کے ساتھ لائے عمل بناتے . مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اس سے خیراتی کام لیا جا سکتا ہے ملک چلانے کا کام اس کے بس کی بات نہیں ہے ، مسلم لیگ ن نے 2013 سے 18 تک جو ترقیاتی عمل بڑھایا پاکستان کی 74 سالوں میں اتنی ترقی نہیں ہوئی ، مسلم لیگ ن دور میں لوڈ شیڈنگ ، دہشت گردی ختم کی . . .

متعلقہ خبریں