سرکاری سرپرستی میں کیچ کے عوام کی جان و مال لوٹ رہے ہیں، بارڈر ٹریڈ کی بندش سے لاکھوں افراد فاقہ کشی کا شکار ہیں: نیشنل پارٹی

آل پارٹیز کی کامیاب ریلی روکنے کے لیے مسلط وزراء اور سیاسی یتیموں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر ناکام رہے


ضمیر فروش عناصر بلوچستان میں انارکی پھیلا رہے ہیں، نیشنل پارٹی عوام کے حقِ روزگار کے لیے ہر فورم پر لڑے گی: اسلم بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی قدرت) یشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ نیتربت کیچ میں آل پارٹیز کی جانب سے بارڈرٹرید کی بندش اور چوری و ڈکیتیوں کے خلاف کامیاب ریلی کے انعقاد پر آل پارٹیز کے رہنماوں بالخصوص نیشنل پارٹی کی کیچ میں موجود قائدین و مقامی قیادت بی ایس او پجار کے چیئرمین ، وائس چیئرمین و کارکنوں و عہدیداروں کی بھرپور کاوشوں کا نتیجہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈر ٹریڈ کی بندش سے لاکھوں لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں دوسری جانب آئے روز کی چوریوں اور ڈکیتیوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ان چوریوں اور ڈکیتیوں میں وہ عناصر شامل ہیں جنہیں سرکاری سرپرستی میں خود کماو اور خود کھاو کی بنیاد پر سرکاری جھتہ یا گماشتہ کی شکل میں منتخب کردیا گیا ہے ان عناصر سے اب لوگوں کو جان و مال اور عزت محفوظ نہیں ، اسلم بلوچ نے کہا کہ سرکاری مشینری کا یہ حال ہے کہ سرعام ضلعی انتظامی افسران اغوا ہوتے ہوتے ہیں جس سے صوبہ میں انارکی کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے دوسری جانب پارٹی بندش لوگوں کو بیروزگار کرنے چوروں ڈاکووں کے خلاف آواز اٹھانے پر بھی قدغن لگائی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ چوروں اور ڈاکووں کے خلاف آواز اٹھانے پر غیر منتخب بلکہ چنتخب وزرا اور مکران کے چند سیاسی یتیموں کی حواس باختگی یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ سب آپس میںبہم پیالہ اور ہم نوالہ ہیں ، اسلم بلوچ نے کہا کہ اس ریلی کو روکنے اور ناکام بنانے کے لیئے مسلط وزرا اور سیاسی یتیموں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا سرکاری مشینری کا بھرپور استعمال کیا دھونس دھمکیوں سے کام لیا مگر کیچ کے غیرت مند لوگوں اور سیاسی کارکنوں نے ان مسترد عناصر کے تمام کاوشوں کو ناکام بناتے ہوئے بھرپور انداز سے اپنا نہ صرف احتجاج ریکارڈ کرایا بلکہ یہ ثابت کردیا کہ یہ عناصر عوام کے مسترد کردہ اور سرکار کے مسلط کردہ مہرے ہیں اس کے سوا ان کا کوئی وقعت نہیں ، اسلم بلوچ نے واضع کیا کہ نیشنل پارٹی کے ورکنگ کمیٹی اور مرکزی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتہ منعقد ہونگے ان میں بلوچستان کے ان سلگتے مسائل پر اہم فیصلے کیئے جاہینگے۔

WhatsApp
Get Alert