اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان کی طرف سے 23 مارچ 2022 کو پاکستانی نامور شخصیات کے لیے سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیاہے۔رپوٹ کے مطابق پاکستانی حکام کی طرف سے نامور اردو شاعر ن م راشد اور مجید امجد کو نشان امتیاز جبکہ نامور شاعرہ مصنفہ کشور ناہید کے لیے ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرائیکی شاعر وادیب رفعت عباس ، سندھی شاعر وادیب ایاز گل کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا۔
حکومت پاکستان نے نامور اداکارہ نیلو کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسماعیل تارا، منظور علی مرزا ، ساجد حسن کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا جائے گا۔ شہریار زیدی اور محمد علی سدپارہ کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی جبکہ ڈاکٹر فضل خالق، طاہر آفریدی ،اداکارشاہد اوردردانہ بٹ کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا جائے گا۔
پاکستانی حکام کی جانب سے ڈاکٹر انیس ناگی اور غنچی بی بی المعروف اداکارہ صائمہ نور کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ مومنہ درید قریشی ، روبینہ مصطفٰی قریشی، اعجاز سرحدی ، سجاد احمد اورسعید ہاشمی کو بھی تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…