اچھا کام ، بڑا انعام،محمد علی سدپارہ سمیت نامور شخصیات کے لیے سول ایوارڈز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان کی طرف سے 23 مارچ 2022 کو پاکستانی نامور شخصیات کے لیے سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیاہے . رپوٹ کے مطابق پاکستانی حکام کی طرف سے نامور اردو شاعر ن م راشد اور مجید امجد کو نشان امتیاز جبکہ نامور شاعرہ مصنفہ کشور ناہید کے لیے ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے .

سرائیکی شاعر وادیب رفعت عباس ، سندھی شاعر وادیب ایاز گل کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا . حکومت پاکستان نے نامور اداکارہ نیلو کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے . اسماعیل تارا، منظور علی مرزا ، ساجد حسن کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا جائے گا . شہریار زیدی اور محمد علی سدپارہ کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی جبکہ ڈاکٹر فضل خالق، طاہر آفریدی ،اداکارشاہد اوردردانہ بٹ کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا جائے گا . پاکستانی حکام کی جانب سے ڈاکٹر انیس ناگی اور غنچی بی بی المعروف اداکارہ صائمہ نور کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا . مومنہ درید قریشی ، روبینہ مصطفٰی قریشی، اعجاز سرحدی ، سجاد احمد اورسعید ہاشمی کو بھی تمغہ امتیاز دیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں