پاکستانی اداکاروں کی یوم آزادی کے موقع پرقوم کومبارکباد

کراچی (قدرت روزنامہ)یوم آزادی کے موقع پرجہاں پوری قوم جشن آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منارہی ہے ایک دوسرے کوآزادی کی مبارکباد دی جارہی ہے وہیں اس دن کی مناسبت سے پاکستانی اداکاروں نے بھی قوم کوآزادی کی مبارکباد دی ہے۔اداکارہ عائزہ خان نے فوٹواینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنے شوہر واداکار دانش تیمور کے ساتھ یوم آزادی کی مناسبت سے ہرے اورسفید رنگ کالباس پہنے ایک خوبصورت تصویرشیئرکی ہے۔انہوں نے یہ تصویرشیئرکرتے ہوئے سب کویوم آزادی کی مبارکباد دی ۔

اداکار ہمایوں سعید نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرآزادی کے 74سال مکمل ہونے کے بارے میں ایک ویڈیوکلپ شیئرکرتے ہوئے آزادی کی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھایوم آزادی مبارک اللہ ہمارے پیارے ملک اوراس کے لوگوں کوامن اورخوشحالی سے نوازے ،ہم متحد رہتے ہوئے مشکلات کامقابلہ کریں ،ہم اپنےایمان پرثابت قدم رہیں اورنظم وضبط کے لیے کوشش کریں۔اداکارہ زرنش خان نے اپنی انسٹاسٹوری پرایک ویڈیوشیئرکی جس میں وہ یوم آزادی کے حوالے سے ہرے اورسفید رنگ کالباس پہنے گاڑی میں سفر کرتے نظرآرہی ہیں ۔اداکارہ سونیاحسین نے بھی سب کویوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔