بہت تکلیف میں ہوں کوئی اچھاڈاکٹرمیراعلاج کردے معصوم بچے کی وزیراعظم عمران خان سےدکھ بھری فریاد

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہورسے تعلق ر کھنے والے ایک بچے کی ویڈیوتیزی سے وائرل ہورہی ہے اس بچے کانام ہنزلہ جمشیدہے اوروہ کینسرکامریض ہے اپنی اس ویڈیومیں اس کاکہناتھاکہ وہ کینسرکے موذی مرض میں مبتلا ہے شدیدکمزوری اورتکلیف کے ساتھ اس نے ویڈیومیں پاکستان کی
حکومت اوروزیراعظم پاکستان عمران خان سے گزارش کی کہ وہ اس کے لیے سفارش کریں تاکہ اس کاعلاج شوکت خانم یاکسی بھی بہتر ڈاکٹر سے ہوسکے ۔کینسر کے مرض میں مبتلایہ بچہ اس وقت شدید تکلیف اوردردکاشکارہے اس وجہ سے اس نے اپنی کمزوری کے سبب تیز چلتی ہوئی سانسوں اورکمزور آواز کے ساتھ وزیراعظم پاکستان سے یہ اپیل کی کہ وہ اس کے بہترعلاج کابندوبست کردیں تاکہ اس کواس درد اورتکلیف سے نجات مل سکے۔