مداح سارہ خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا نیا ہیئر اسٹائل دیکھ کر مداح ناخوش ہوگئے۔سارہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اور خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ناصرف چہرے سے حسین نظر آتی ہیں بلکہ اُن کے بال بھی بہت اچھے ہیں۔
مداح سارہ خان کی اداکاری کو بےحد پسند کرتے ہیں لیکن ان دنوں سارہ خان کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

جہاں سارہ خان اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ خوش ہیں تو وہیں اداکارہ کے مداحوں کو اُن کے بال کٹوانا پسند نہیں آیا۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ سارہ خان کا نیا ہیئر اسٹائل اُن کے چہرے پر اچھا نہیں لگ رہا جبکہ کچھ مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکارہ لمبے بالوں کے ساتھ زیادہ اچھی لگتی ہیں۔ سارہ خان کے نئے ہیئر اسٹائل پر مداحوں کا ردعمل:


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سارہ خان کے نئے ہیئر اسٹائل پر ملے جلے ردعمل کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔