کراچی (قدرت روزنامہ) کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی ، تاہم ماہی گیر تیر کر سی ویو کے کنارے پر پہنچ گئے . تفصیلات کے مطابق کراچی کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی لانچ کو حادثہ پیش آیا ، شکار پر جانے والے ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی .
ترجمان پاکستان فشرفوک فورم کمال شاہ نے بتایا کہ کشتی میں 11افراد سوار تھے تاہم حادثے کے بعد ماہی گیر اپنی جانیں بچاکر تیر کرسی ویو کے کنارے پر پہنچ گئے لیکن حادثے کی شکار کشتی سمندر میں ڈوب گئی . یاد رہے گذشتہ ماہ دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا تھا ، جس میں 28 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے .
کشتی الٹنے کے نتیجے میں نوے سے زائد افراد ڈوب گئے تھے، جس پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 35 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا تھا،مقامی افراد کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ تھی .