ستمبر تک مشکلات رہیں گی، مفتاح اسماعیل

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت میں آکر فیصلہ کیا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، ہم نے مشکل فیصلے کئے، توانائی کی قیمتیں بڑھائیں، ستمبر تک مشکلات رہیں گی۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں، ہماری خریدی گئی گیس ملک کو بچا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا میں سستی گیس نہیں خریدی گئی، ہم نے حکومت میں آ کر مشکل فیصلے کئے، توانائی کی قیمتیں بڑھائیں، ہمارا انحصار امپورٹ بیسڈ معیشت پر ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بجلی کی پیداوار بڑھائی، ہم نے بجلی بڑھا کر ایکسپورٹس نہیں بڑھائی، جو اضافی بجلی بنائی وہ شادی ہالز میں استعمال کی گئی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یواےای) اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، قرض 25 ہزار ارب پر تھا، عمران خان نے 42 ہزار ارب کر دیا۔

Recent Posts

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، مرکزی ملزم کا بھائی گرفتار

لاہو(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار…

14 mins ago

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے ہیں۔…

37 mins ago

فیصل آباد میں تاجر نے اہل خانہ کو قتل کر کے خود کشی کرلی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)کپڑے کے تاجر نے فائرنگ کر کے اپنی 2 بیویوں، 3 بیٹیوں اور…

42 mins ago

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

6 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

6 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

7 hours ago