سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سشمیتا سین نے 1994 میں مس یونیورس کا ٹائٹل جیتا تھا اور اسی سال ان کا تاج محل کے سامنے مشہور فوٹو شوٹ کیا گیا تھا جس کی ویڈیو ڈیزائنر ریتو کمار نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ریتو نے اس یادگار ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے 1993 میں مس انڈیا مقابلے کی ٹیم کے ساتھ کپڑے ڈیزائن کرنے کا معاہدہ کیا اور 1994 میں سشمیتا سین نے مس انڈیا کا ٹائٹل جیتا اور اس کے بعد امریکا میں مس یونیورس کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔بھارتی ڈیزائنر نے لکھا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ تھا اور اس کا حصہ بن کر مجھے خوشی ہوئی۔ کیپشن میں ڈیزائنر نے کہا کہ مس انڈیا کی ٹیم کے ساتھ اپنے معاہدے کے بعد مجھے اس مقابلے کے امیدواروں کے لئے کپڑے تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اس لئے جب سشمیتا سین مس یونیورس کے مقابلے کے لئے امریکا گئیں تو وہاں بھی ان کے لئے میں نے کپڑے ڈیزائین کرکے بھیجے۔
ریتو کمار نے مزید لکھا کہ جب سشمیتا سین امریکا سے مس یونیورس کا ٹائٹل جیت کر واپس دہلی پہنچیں تو مجھے تاج محل پہنچنے کے لئے ایک فون آیا، وہاں پہنچنے پر مجھے معلوم ہوا کہ ٹیم نے اگلے دن تاج محل کے باہر ایک فوٹو شوٹ کا پروگرام بنایا ہے لیکن اس فوٹو شوٹ کے لئے جو کپڑے بھیجے گئے وہ تاج محل کے حساب سے مناسب نہیں تھے۔انہوں نے بتایا کہ تاج محل کے حساب سے کپڑوں کا انتخاب کرنے کے لئے ہمیں رات میں اپنا سٹور کھولنا پڑا اور پھر کچھ ہی گھنٹوں میں ہم نے کپڑوں کا انتخاب کرلیا۔بھارتی ڈیزائنر نے لکھا کہ یہ فوٹو شوٹ بہت مشکل تھا یہاں تک کہ سشمیتا سین اس دوران بے ہوش بھی ہو گئی تھیں لیکن آج بھی مجھے یہ یاد کرکے بہت خوشی ہوتی ہے کہ سشمیتا کو گلابی ساڑھی اور سر پر تاج پہنے ہوئے دیکھ کر وہاں ہمارے ارد گرد موجود پولیس اہلکار فخر سے تالیاں بجا رہے تھے،ہماری اتنی محنت سے مکمل کیا گیا فوٹو شوٹ ملک بھر کے اخبارات میں شائع ہوا تھا۔

Recent Posts

پاکستان اپنی سالمیت، علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور کسی بی علاقائی خطرے…

1 min ago

سعودی عرب نے دورا ن حج وہ کام جس پر ایک لاکھ ریال جرمانے کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت حج کرنے والے شخص کیلئے گرفتاری…

10 mins ago

جناح ہاؤس حملہ کیس؛ یاسمین راشد، عمر چیمہ کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف…

12 mins ago

گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی…

32 mins ago

حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت…

42 mins ago

زرتاج گل سے تلخ کلامی؛ طارق چیمہ کی اسمبلی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد…

44 mins ago