ایف بی آر کا 100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے ملک بھر کے 100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کر لیا . ایف بی آر کے مطابق پوائنٹ آف سیل سے غیر منسلک ریٹیلرز کا ان پٹ ٹیکس کلیم ضبط کیا جائے گا، پی او ایس سے منسلک ہونے کے لیے بڑے ریٹیلرز کو 10 اگست تک کی ڈیڈ لائن ہے .


وفاقی ریونیو بورڈ کا کہنا ہے کہ 10 اگست تک ریٹیلرز منسلک نہ ہوئے تو ان پٹ ٹیکس کلیم تصور نہیں ہو گا، ریٹیلرز کو 60 فیصد تک ان پٹ ٹیکس کلیم کرنے کی اجازت تھی .
بڑے ریٹیلرز کو جولائی 2021 سے منسلک ہونے کی ہدایت کی تھی، ان کے خلاف نوٹس جاری کر کے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا . ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ پی او ایس سے غیر منسلک ریٹیلرز کی بڑی تعداد کراچی، لاہور اور فیصل آباد کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں