قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔فیصلے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے متعلق درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کریں۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے۔