کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی والے تیاری کر لیں . محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی پھر بارش کی پیش گوئی کر دی .
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے نو اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی . یہ مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل ہو گا . موسلادھار بارش سے شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے . سندھ میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز ہوچکا ہے .
حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی . آزاد کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا ، سندھ ، بلوچستان میں بھی بارش کا امکان ہے . اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . ژوب، خضدار،بو لان، کو ہلو، لسبیلہ،آواران، زیارت اور بارکھان میں بارش متوقع ہے . خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، اوکا ڑہ اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے .
نارووال ،منڈی بہاؤالدین ، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپوراور بہاولنگر میں بارش کا امکان ہے . سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد اورکراچی میں بارش متوقع ہے . میر پور خاص،عمرکوٹ اور گردونواح میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے . دیر، چترال، سوات، ایبٹ آباد،مانسہرہ، مردان،پشاور، کوہاٹ ،مالا کنڈ، خیبراورکرم میں بارش متوقع ہے . گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی ، پونچھ ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم میں بھی بارش متوقع ہے .
. .