طبعی موت نہیں بلکہ قتل !آخر عامر لیاقت مرحوم کی قبر کشائی ہونے کیوں نہیں دی جا رہی ؟ دانیہ ملک اور بشریٰ عامر میں لفظی جنگ چھڑ گئی، نئے انکش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق رکنِ قومی اسمبلی و معروف میزبان عامر لیاقت کی قبر کشائی کے حکم کو معطل کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست جمع کروائی گئی . عامر لیاقت کی سابقہ، پہلی اہلیہ، میزبان و اسلامک اسکالر بشریٰ اقبال کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے .

بشریٰ اقبال کا اس ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ ’ہم مرحوم عامر لیاقت کی قبر کشائی کے حکم کو معطل کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست جمع کرانے جا رہے ہیں‘ .

اُن کا مزید کہنا ہے کہ ’امید ہے کہ اللّٰہ اس معاملے کو احمد اور دعا (بیٹا اور بیٹی) کے حق میں حل کر دے گا، انشاء اللّٰہ‘ . واضح رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کا اپنے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے اور ضرور ہوگا، ان شاء اللّٰہ پوسٹ مارٹم لازمی ہوگا .

انہوں نے بشریٰ اقبال اور بیٹی دعا عامر پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا تھا جب پوسٹ مارٹم کی بات آئی تو یہ بشریٰ اور دعا دونوں میڈیا کی سپورٹ مانگنے سامنے آگئیں، ویسے جب عامر فوت ہوئے تب تو بشریٰ میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتی تھیں، اب بیٹی کو بھی لے کر آ گئی ہیں . دانیہ ملک کا کہنا تھا کہ مطلب کچھ تو ہے جو بی بی (بشریٰ اقبال) پوسٹ مارٹم میں تاخیر کرواتی جا رہی ہیں اور اب ہمیں دھمکیاں بھی دلوا رہی ہیں کہ اس پیشی پر آئیں تو جان سے جاؤ گی .

. .

متعلقہ خبریں