میں ملک سے بھاگ کر لندن نہیں آیا، دورہ نجی ہے، حمزہ شہباز

لندن(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے دورہ لندن پر تنقید کرنے والے کو جواب دیا ہے . لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی ملاقات ختم ہوگئی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ میں بھاگ کر لندن نہیں آیا بلکہ دورہ نجی نوعیت کا ہے .


حمزہ شہباز نے کہا: ’عمران خان کو قانون نااہل کرے گا، نواز شریف کو کن وجوہات کی بنا پر نا اہل کیا گیا، آج نواز شریف سے سیاست پر بھی بات ہوئی‘ . خیال رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے فوری بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے حمزہ شہباز 4 اگست کو لندن پہنچے .
ذرائع کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کریں گے جب کہ پنجاب میں بدلتی صورتِ حال سے بھی آگاہ کریں گے .
دوسری جانب منی لانڈنگ کیس میں عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ کو فرد جرم کے لیے 7 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں