اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ممکن ہے نواز شریف 15 ستمبر تک پاکستان پہنچ جائیں گے . اپنے بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ جوں جوں عمران خان کا اصلی چہرہ نظر آ رہا ہے اس کے فراڈ عوام میں نمایاں ہو رہے ہیں، اب عمران کو بچانے والوں نے اس کے سر سے ہاتھ اُٹھا لیا ہے .
جاوید لطیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان بھی نااہل ہوگا اور اس کی جماعت پر بھی پابندی لگے گی . رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا .
. .