عائزہ اور دانش کی انوکھے انداز میں قوم کو یوم آزادی پاکستان کی مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی ہے۔عائزہ خان اپنی خوبصورتی، قابلیت اور نازک مزاجی کے باعث سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں جبکہ دانش تیمور کو ان کے لکس اور ایٹیٹیوڈ کے باعث بہت پسند کیا جاتا ہے۔عائزہ خان اور دانش تیمور نے یوم اازادی پاکستان کی مناسبت سے قوم کو ایک انوکھے انداز میں مبارکباد پیش کی ہے۔

بات کی جائے عائزہ خان کی تو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


اس ویڈیو میں دیکھا جسکتا ہے کہ اداکارہ عائزہ خان خوبصورت انداز میں ایک پیاری سی مسکراہٹ کے ساتھ پاکستان کے جھنڈے کو لہرا رہی ہیں۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے جن کلمات کا استعمال کیا ہے وہ کچھ یوں ہیں:

خدا ہم سے پیار کرتا ہے
مگر ہم ایک دوسرے سے نہیں۔

کچھ لکھنے سوچنے کی بات ہو
برا بھلا کہنے کی نہیں۔

اپنی زندگی گزارنے کی آزادی ہو
دوسروں پہ تنقید کرنے کی نہیں۔

لڑائی صیح اور غلط کی ہو
مرد اور عورت کی نہیں۔

صبر وتحمل کا مظاہرہ ہو
ورنہ یہ آزادی آزاد نہیں۔

دعا ہے ہم سب میں برداشت آئے
حسد اور خود غرضی ختم ہو جائے

افاہیں، جھوٹ، الزام تراشیاں بند ہوں
ہم سب کی محبت پہ دنیا کو رشک آئے۔

دوسری جانب پاکستانی اداکار دانش تیمور کی جناب سے بھی آزادی پاکستان کی مبارکباد دینے کے لئے انوکھا انداز اپنایا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)


اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دانش تیمور ایک ہیرو کی طرح انٹری لیتے ہیں اور اس کے باد سبز حلالی پرچم لہراتے ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں ستاروں کے اس انداز کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے۔