شدید تکلیف میں ہوں: شعیب اختر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ گُھٹنے کی سرجری کے بعد سے شدید تکلیف میں ہیں۔
شعیب اختر نے اپنے دونوں گھٹنوں کی سرجری کے بعد سوشل میڈیا پر اسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)


شعیب اختر نے اپنے پرستاروں کو بتایا ہے کہ آپریشن تھیٹر سے باہر آگیا ہوں، 5 سے 6 گھنٹے کی سرجری تھی، دونوں گھٹنوں کی سرجری کروائی ہے اور اب شدید تکلیف میں ہوں، لیکن آپ کی دُعاؤں کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ اُمید کرتا ہوں کہ یہ آخری سرجری ہو، ریٹائرمنٹ کے 11 سال بعد بھی سخت تکلیف میں ہوں۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میں 4 سے 5 سال مزید کرکٹ کھیل سکتا تھا لیکن مجھے معلوم تھا کہ اگر میں نے ایسا کیا تو میں وہیل چیئر پر آ جاؤں گا۔اُنہوں نے کہا کہ جب ہم فاسٹ بولنگ کرتے ہیں تو پھر اس کا نتیجہ یہی نکلتا ہے۔
شعیب اختر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ مجھے ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا، آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔اپنے دوست کامل خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ ایک سچا دوست ہے جو یہاں میلبورن میں میری دیکھ بھال کر رہا ہے۔