شدید تکلیف میں ہوں: شعیب اختر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ گُھٹنے کی سرجری کے بعد سے شدید تکلیف میں ہیں .
شعیب اختر نے اپنے دونوں گھٹنوں کی سرجری کے بعد سوشل میڈیا پر اسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)


شعیب اختر نے اپنے پرستاروں کو بتایا ہے کہ آپریشن تھیٹر سے باہر آگیا ہوں، 5 سے 6 گھنٹے کی سرجری تھی، دونوں گھٹنوں کی سرجری کروائی ہے اور اب شدید تکلیف میں ہوں، لیکن آپ کی دُعاؤں کی ضرورت ہے . اُنہوں نے کہا ہے کہ اُمید کرتا ہوں کہ یہ آخری سرجری ہو، ریٹائرمنٹ کے 11 سال بعد بھی سخت تکلیف میں ہوں .
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میں 4 سے 5 سال مزید کرکٹ کھیل سکتا تھا لیکن مجھے معلوم تھا کہ اگر میں نے ایسا کیا تو میں وہیل چیئر پر آ جاؤں گا . اُنہوں نے کہا کہ جب ہم فاسٹ بولنگ کرتے ہیں تو پھر اس کا نتیجہ یہی نکلتا ہے .
شعیب اختر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ مجھے ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا، آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے . اپنے دوست کامل خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ ایک سچا دوست ہے جو یہاں میلبورن میں میری دیکھ بھال کر رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں