علی اسد نے گولڈ نہ جیتنے کی وجہ بتادی
برمنگھم(قدرت روزنامہ)برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے برانز میڈل جیتنے والے علی اسد نے گولڈ نہ جیتے کی وجہ بتادی۔جیو نیوز سے گفتگو میں علی اسد نے کہا کہ اگر ہمیں 3 ماہ پہلے ٹریننگ ٹور کرادیا جاتا تو آج ہم گولڈ لے سکتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تین ماہ پہلے ہی پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو کہہ دیا تھا کہ ٹریننگ کے لیے دورہ کرایا جائے۔علی اسد نے یہ بھی کہا کہ خوش ہوں کہ پہلے ہی ایونٹ میں مجھے میڈل مل گیا، میڈل والدین، کوچز اور عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔