برمنگھم(قدرت روزنامہ)برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے برانز میڈل جیتنے والے علی اسد نے گولڈ نہ جیتے کی وجہ بتادی . جیو نیوز سے گفتگو میں علی اسد نے کہا کہ اگر ہمیں 3 ماہ پہلے ٹریننگ ٹور کرادیا جاتا تو آج ہم گولڈ لے سکتے تھے .
انہوں نے مزید کہا کہ تین ماہ پہلے ہی پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو کہہ دیا تھا کہ ٹریننگ کے لیے دورہ کرایا جائے . علی اسد نے یہ بھی کہا کہ خوش ہوں کہ پہلے ہی ایونٹ میں مجھے میڈل مل گیا، میڈل والدین، کوچز اور عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے .