زندگی 30 سال کے بعد شروع ہوتی ہے: میشا شفیع

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ زندگی 30 سال کی عُمر کے بعد شروع ہوتی ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 30 سال کی عُمر تک ہمیں اس حقیقت کو سمجھ جانا چاہیے کہ اصل زندگی 30 سال کے بعد شروع ہوتی ہے۔
میشا شفیع نے کہا ہے کہ 30 سال پہلے کی زندگی زیادہ تر صرف تربیت ہوتی ہے۔گلوکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ ایک نقطۂ نظر ہے جو کسی بھی عمر پر لاگو ہو سکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ زندگی ہر صبح اس وقت شروع ہوتی ہے جب آپ ایک نئے دن کے لیے شعور حاصل کرتے ہیں۔