بابر اعظم کی زندگی میں مسکراہٹ کو کیوں خاص اہمیت حاصل؟

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی زندگی میں مسکراہٹ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں کو مسکراہٹ کی زندگی میں خاص اہمیت کے بارے میں بتایا ہے۔بابر اعظم اکثر ہی اپنے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے مختلف پیغامات شیئر کرتے رہتے ہیں۔
اُنہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ سفید رنگ کی شرٹ اور سرمئی رنگ کا اپَر پہنے مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب تک آپ کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں ہوتی آپ مکمل طور پر تیار نہیں ہوتے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بابر اعظم کی اس تصویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ہمیشہ کی طرح کپتان کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔