شارٹ فال بڑھ گیا، شہروں میں 8 اور دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 439 میگا واٹ تک پہنچ گیا جس کے باعث شہروں میں 6 تا 8 اور دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کے باوجود بجلی کی مطلوبہ پیداوار پوری نہ ہوسکی، ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگاواٹ کے قریب پہنچ گیا۔
ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 461 میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کی کل طلب 24 ہزار900 میگا واٹ ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سب سے زیادہ نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 7 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 6 ہزار 700 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے۔ اسی طرح جوہری ایندھن سے 2 ہزار 425 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس سے 830 میگا واٹ، ونڈ پاور پلانٹس سے 786 میگا واٹ، سولر پلانٹس سے 145 میگاواٹ اور جوہری ایندھن سے 2 ہزار 425 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
شارٹ فال میں اضافے کے سبب ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، شہری علاقوں میں آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹوں تک بجلی بند کی جارہی ہے۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

40 mins ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

47 mins ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

1 hour ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

1 hour ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

1 hour ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

3 hours ago