آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں کی والی بال سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گیا، آسٹریلیا کی درخواست پر پاکستان والی بال فیڈریشن (PVF) کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا ایکشن میں ہوگا۔

مہمان ٹیم کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل نصیر احمد نے پرتپاک استقبال کیا، آسٹریلیا 27 مئی (پیر) کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گا جس کے بعد شام 5 بجے پری ایونٹ پریس کانفرنس ہوگی۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو لیاقت جمنازیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 29 مئی اور سیریز کا تیسرا میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا کہ “تمام میچ شام 6:30 بجے سے شروع ہوں گے اور شائقین اور سپورٹرز کا داخلہ مفت ہے”، انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کچھ بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور شائقین کو پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ضرور آنا چاہیے۔ پاکستان ٹیم نے حال ہی میں منعقد ہونے والی سینٹرل ایشین والی بال لیگ جیتنے کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

24 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago