کراچی: درخت سے لٹکی لاش برآمد، مقتول سے متعلق انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے علاقے صفورہ چورنگی کے قریب ایک درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی کے قریب درخت پر 15 سالہ نوجوان کی لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، معلوم ہوا ہے کہ لاش اسکیم 33 کے رہائشی نوجوان رمیش کمار کی ہے۔
رمیش کمار سعدی ٹاؤن میں پنکچر کی دکان پر کام کرتا تھا، اور 5 اگست شام 6 بجے گھر سے نکلا تو پھر واپس نہیں آیا، لاپتا نوجوان کی گمشدگی کی اطلاع سچل تھانے کو دی گئی تھی۔
16 3 2 256x300
پولیس کو دی گئی درخواست سے ایسا پتا چلتا ہے کہ نوجوان کو اغوا کر کے قتل کیا گیا ہے، تاہم لاش ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ پر مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
نوجوان کی گمشدگی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ رمیش شام چھ بجے دکان کے لیے گھر سے نکلا تھا لیکن دکان سے معلوم ہوا کہ وہ جمعے کے بعد سے دکان پر گیا ہی نہیں۔

16 2 4 300x201

پولیس کو درخواست دینے والے بڑے بھائی کا کہنا تھا کہ گمشدگی کے بعد رمیش کا موبائل نمبر کھلا آ رہا تھا لیکن کوئی کال نہیں اٹھا رہا تھا، تاہم ہفتہ 6 اگست کو ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا، اور کہا گیا کہ رمیش میرے پاس ہے پریشان نہیں کرو، اتنا کہنے کے بعد کال کاٹ کر فون بند کر دیا گیا۔گزشتہ روز درخواست میں پولیس سے رمیش کی بازیابی کی استدعا کی گئی تھی تاہم آج نوجوان کی لاش ایک درخت سے لٹکی برآمد ہو گئی ہے۔