کراچی: درخت سے لٹکی لاش برآمد، مقتول سے متعلق انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے علاقے صفورہ چورنگی کے قریب ایک درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے . تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی کے قریب درخت پر 15 سالہ نوجوان کی لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، معلوم ہوا ہے کہ لاش اسکیم 33 کے رہائشی نوجوان رمیش کمار کی ہے .


رمیش کمار سعدی ٹاؤن میں پنکچر کی دکان پر کام کرتا تھا، اور 5 اگست شام 6 بجے گھر سے نکلا تو پھر واپس نہیں آیا، لاپتا نوجوان کی گمشدگی کی اطلاع سچل تھانے کو دی گئی تھی .

پولیس کو دی گئی درخواست سے ایسا پتا چلتا ہے کہ نوجوان کو اغوا کر کے قتل کیا گیا ہے، تاہم لاش ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ پر مزید تفتیش کا عمل جاری ہے .
نوجوان کی گمشدگی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ رمیش شام چھ بجے دکان کے لیے گھر سے نکلا تھا لیکن دکان سے معلوم ہوا کہ وہ جمعے کے بعد سے دکان پر گیا ہی نہیں .

پولیس کو درخواست دینے والے بڑے بھائی کا کہنا تھا کہ گمشدگی کے بعد رمیش کا موبائل نمبر کھلا آ رہا تھا لیکن کوئی کال نہیں اٹھا رہا تھا، تاہم ہفتہ 6 اگست کو ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا، اور کہا گیا کہ رمیش میرے پاس ہے پریشان نہیں کرو، اتنا کہنے کے بعد کال کاٹ کر فون بند کر دیا گیا . گزشتہ روز درخواست میں پولیس سے رمیش کی بازیابی کی استدعا کی گئی تھی تاہم آج نوجوان کی لاش ایک درخت سے لٹکی برآمد ہو گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں