شہداء کی قربانیوں کی توہین کرنیوالی سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی: شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کی توہین اور مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خود پسند سیاسی بیانیے یہی کرتے ہیں۔


انہوں نے کہا ہے کہ خود پسند سیاسی بیانیے نوجوانوں کے ذہنوں کو زہر آلود کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سوالیہ انداز میں مزید کہا ہے کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں؟ اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ لمحہ گہرے غور و فکر کا مطالبہ کرتا ہے۔