فواد چودھری احتیاط اچھی چیز ہے ، اوقات تک نہ جائیں تو آپ کیلئے بہتر ہوگا ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری احتیاط اچھی چیز ہے ، اوقات تک نہ جائیں تو آپ کیلئے بہتر ہوگا .
نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز" کے مطابق مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ رانا ثناء اللہ کا خوف تھا اسی لئے عمران خان نے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ کرایا ، رانا ثناء اللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران خان خیبرپختونخواء بھاگ گئے .


مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ہے ، الیکشن کمیشن فیصلے کے تحت عمران خان نے 5 سال جھوٹا بیان حلفی دیا، 8سال میں 11 بار اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا ، فارن ایجنٹ ، فارن ایڈڈ پارتی کیلئے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں ، یہ آج سو باتیں کر رہے ہیں 8 سال میں الیکشن کمیشن میں بات کرتے .
خیال رہے کہ فواد چودھری نے رانا ثناء اللہ کے پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں ، آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ، اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں ، یہ نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑ جائیں .

. .

متعلقہ خبریں