فواد چودھری احتیاط اچھی چیز ہے ، اوقات تک نہ جائیں تو آپ کیلئے بہتر ہوگا ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری احتیاط اچھی چیز ہے ، اوقات تک نہ جائیں تو آپ کیلئے بہتر ہوگا۔
نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز” کے مطابق مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ رانا ثناء اللہ کا خوف تھا اسی لئے عمران خان نے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ کرایا ، رانا ثناء اللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران خان خیبرپختونخواء بھاگ گئے ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ہے ، الیکشن کمیشن فیصلے کے تحت عمران خان نے 5 سال جھوٹا بیان حلفی دیا، 8سال میں 11 بار اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا ، فارن ایجنٹ ، فارن ایڈڈ پارتی کیلئے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں ، یہ آج سو باتیں کر رہے ہیں 8 سال میں الیکشن کمیشن میں بات کرتے ۔
خیال رہے کہ فواد چودھری نے رانا ثناء اللہ کے پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں ، آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ، اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں ، یہ نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑ جائیں ۔

Recent Posts

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

1 min ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

2 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

3 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

3 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

3 hours ago