بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کی طبیعت انتہائی ناساز؛ ہسپتال منتقل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ٹی وی کے سب سے مشہور ریئلٹی شو بگ باس کی سابقہ کنسٹیسٹنٹ عرفی جاوید کی طبیعت انتہائی ناساز ہے جس کے باعث ان کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عرفی جاوید کو گزشتہ تین سے چار دنوں سے قے ہو رہی تھی اور اس کے ساتھ انہیں تیز بخار بھی تھا، حالت زیادہ خراب ہونے پر ان کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو 104 بخار ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ بخار اور قے کی اصل وجہ کے بارے میں معلوم کیا جاسکے۔
30 2 1 300x180
واضح رہے کہ عرفی جاوید سب سے زیادہ سرچ ہونے والی ایشین اداکارہ ہیں۔عرفی جاوید ٹی وی اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی دنیا کا بھی بڑا نام ہیں۔

30 3 1 300x180

یاد رہے کہ عرفی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، وہ اپنے بولڈ اور عریاں ڈریسنگ سینس کے ذریعے فینز کے بیچ سرخیوں میں رہتی ہیں۔