’بھارت اور امریکا سے پیسے لینے والےکو سزا نہ ملی تو سوالات اٹھیں گے‘

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) ’بھارت اور امریکا سے پیسے لینے والےکو سزا نہ ملی تو سوالات اٹھیں گے۔عمران خان کا جرم ثابت ہوچکا، سزا کا تعین ہونا باقی ہے، رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، بھارت اور امریکا سے پیسے لینے والے کو سزا نہ ملی تو سوالات اٹھیں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جرم ثابت ہوچکا، سزا کا تعین ہونا باقی ہے، عمران خان کو حساب دینا ہوگا اور جیل بھی جانا ہوگا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی باتوں سے لگتا ہے کہ عمران خان قانون سے بالاتر ہے، بھارت اور امریکا سے پیسے لینے والے کو سزا نہ ملی توسوالات اٹھیں گے۔
طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی جیبیں امریکی اور اسرائیلی پیسے سے بھری ہوئی ہیں، عمران خان نے فارن فنڈنگ سے انتخاب لڑے، دھرنےدیے، ڈالر اور گاڑیاں امریکا سے لے رہے ہیں اور اوپر سے شور مچا رہے ہیں، عمران خان 100 جلسےکرلیں، پی ڈی ایم ہی انتخابات کا فیصلہ کرےگی، عمران خان نا اہلی اور سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمت کرکے ایکس وائی کی بجائے بندوں کے نام لیں، پنجاب میں خادم اعلیٰ کی جگہ ڈاکو اعلیٰ لگا دیا، جو شجاعت حسین کا نہ ہوسکا وہ آپ کا کیا ہوگا۔

Recent Posts

قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی…

5 mins ago

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، کیا اب لائیو میٹنگ کا انعقاد کیا جا سکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹا کی مسیچنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے ’ایونٹس‘ کے نام سے ایک…

12 mins ago

جعلی انٹرا پارٹی الیکشن والے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کس منہ سے کر رہے ہیں؟ طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے پاکستان تحریک…

28 mins ago

پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی…

32 mins ago

حکمران اتحاد حکومت چھوڑ دے تو ہی بات ہو سکتی ہے: حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ حکمران…

37 mins ago

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تربت سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس…

47 mins ago