اداکارہ نے اپنی اس جیت کے حوالے سے بتاتے ہوا اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ جب میں اسکول میں تھی تو میں ٹھیک سے اپنا نام بھی نہیں لے سکتی تھی . سجل علی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اسکول میں ایک بہت ڈری اور سہمی ہوئی رہنے والی لڑکی تھیں . اداکارہ نے بتایا کہ ان کی ایک اسکول ٹیچر جن کا نام ’مس رومانہ‘ تھا وہ انہیں بہت سپورٹ کرتی تھیں اور اداکارہ کی اس جیت کے پچھے بھی ان کی ٹیچر کا ہی ہاتھ تھا . اداکارہ نے بتایا کہ ہمیں اپنی زندگی کے ایک موڑ پر کسی نا کسی کے سپورٹ کی ضرورت پڑتی ہے جس کی بناء پر ہم میں خود کچھ کر دکھانے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے . . .View this post on Instagram