نذیرچوہان کی ضمانت منظور

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان کو 4 روزہ جسمانی ریمانٖڈ کے بعد آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔مجسٹریٹ کی عدالت نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کر لی اور رہائی کے لئے 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما کو تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج اقدامِ قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پولیس نے 6 روز قبل نذیرچوہان کو گرفتار کیا تھا ان پر ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی کے دفتر پر حملے کا الزام تھا۔
ان پر پی ٹی آئی کے کارکن عادل گجر اور رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کے بھتیجے کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔پولیس کو دیے گئے بیان میں عادل گجر نے نذیر چوہان کو اقدامِ قتل کے مقدمے میں نامزد کیا تھا۔مقدمے کے نتیجے میں انہیں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کر کے گرفتار کیا تھا۔
اللّٰہ کی رضا کیلئے نذیر چوہان کو معاف کر دیا: شبیر گجر
ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایم پی اے شبیر گجر اور نذیر چوہان نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔
اس موقع پر رکنِ پنجاب اسمبلی شبیر گجر کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کی رضا کے لیے نذیر چوہان کو معاف کر دیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑائی، جھگڑے اور دشمنی کے بجائے عوام کی بھلائی کی سیاست کرنی چاہیے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

3 hours ago