مولانا طارق جمیل کی دعاؤں کی بدولت آج پاکستان گولڈ میڈل جیتا: ارشد ندیم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو (نیزہ بازی) میں گولڈ میڈل جیت کر کامیابی کا سہرا معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کے سر باندھ دیا۔
ایتھلیٹ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مولانا طارق کے ہمراہ ایک تصویر اور پیغام شیئر کیا گیا ہے۔ارشد ندیم کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ روانگی سے قبل مولانا صاحب سے ملاقات کی اور اپنے سفر کا آغاز کیا۔


انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ مولانا صاحب کی دعاؤں کی بدولت آج پاکستان گولڈ میڈل جیتا۔
ارشد ندیم نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل آپ کی محبت اور پیار کا شکریہ۔