آج بھی بازار سے کم قیمت پر دالیں فراہم کررہے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم آج بھی بازار سے کم قیمت پر دالیں فراہم کررہے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں 48 روپے کے اضافے پر یوٹیلیٹی اسٹور کی انتظامیہ کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اضافے کے باوجود بھی عوام کو مارکیٹ کی بہ نسبت بہت کم قیمت پر دالیں فراہم کر ریا ہے، اس بار یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو دالوں کے نرخ زیادہ ملے جس کی وجہ سے قیمتوں میں نظر ثانی کی گئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ہمیشہ کی طرح عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔