سارہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سارہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان سفید لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔اس سے قبل سارہ خان کی فلک شبیر کے ساتھ رومانوی تصویر وائرل ہوئی تھی۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کردہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان اپنے شوہر فلک شبیر سے گلے لگی ہوئی ہیں۔تاہم اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر ہے۔

سارہ خان نے پوسٹ کردہ تصویر کے کیپشن میں پیار بھرا پیغام لکھا کہ ’میرا فلک‘ جبکہ انھوں نے ہارٹ کی ایموجی بھی لگئے۔

واضح رہے اداکارہ سارہ خان مداحوں کے سا تھ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ جاتے ہیں۔