بارشوں اور سیلاب کے بعد رواں ہفتے یو اے ای میں گرم ترین موسم کی پیش گوئی

ابو ظہبی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں بارشوں اور سیلاب کے بعد رواں ہفتے گرم ترین موسم کی پیش گوئی کردی گئی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای میں مٹی کے طوفان اور بارش کے امکان کے ساتھ اس ہفتے درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا، ملک کے کچھ حصوں میں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، امارات میں پیر کا دن زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا لیکن دن کے وقت ہوائیں چل سکتی ہیں جس سے گرد آلود حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ العین میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گا جب کہ ابوظہبی اور دبئی دونوں میں زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا، العین میں سویہان جو عام طور پر ہر سال ملک کے کچھ گرم ترین موسم کا تجربہ کرتا ہے منگل کو ایک اور تیز دن کے لیے تیار ہے، جس میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم یہاں کے باشندے اس طرح کے جھلسانے والے موسم کے لیے کوئی اجنبی نہیں ہیں، خاص طور پر سخت گرمی کے دوران یہاں ایسا موسم معمول کا حصہ ہے، پچھلے سال 6 جون کو یہ سرکاری طور پر زمین کا گرم ترین مقام تھا، جہاں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا کہ ابوظہبی کے کچھ دیگر علاقوں بشمول رازین اور گیسیورا بھی منگل کو 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں، بارشوں کا باعث بننے والے بادل جمعرات اور جمعہ کو امارات کے مشرقی علاقوں میں بن سکتے ہیں جب کہ شمالی امارات نے گزشتہ ماہ کے آخر میں 30 سالوں میں سب سے زیادہ بارش کا تجربہ کیا ، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سیلاب آیا جس میں 7 افراد ہلاک اور 800 سے متاثر ہوئے، اسی طرح العین بھی حالیہ دنوں میں بارش کی زد میں ہے، اتوار کو عجمان میں بھی شام کے وقت شدید بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ شارجہ کے کچھ حصوں میں مزید بارش ہوئی۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

5 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

5 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

5 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

6 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

6 hours ago