پی ٹی آئی نے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے 13 اگست کو اسلام آباد میں اعلان کردہ جلسے کا مقام تبدیل کرکے لاہور میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کے اعلان کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جلسہ راولپنڈی یا لاہور میں کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔
پارٹی چیئرمین عمران خان نے جلسے کا مقام اسلام آباد سے لاہور تبدیل کرنے کی منظوری جس کے بعد طے پایا کہ 13 اگست کا جلسہ لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں انتظامیہ کی ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر کیا گیا۔