’فاطمہ جناح‘ سیریز کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)یوم آزادی کے موقع پر نشر کیے جانے والی سیریز ’فاطمہ جناح‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا . پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی با صلاحیت اداکارہ سجل علی اس سیریز میں مادر ملت فاطمہ جناح کے کردار میں نظر آئینگی .

دنانیر مبین بھی اس سیریز کا حصہ ہیں جوکہ ممبئی کی ایک صحافی کا کردار ادا کریں گی . تقسیم کے وقتوں پر بننے والی اس سیریز میں سجل علی کے ساتھ سمعیہ ممتاز اور سندس فرحان بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگی .

ٹیزر دیکھیں:

مادر ملت کے گرد گھومتی اس سیریز کی کہانی کو دانیال افضل نے تحریر کیا ہے اور وہ خود ہی اس سیریز کے ڈائیریکٹر بھی ہیں .

تین سیزنز پر مشتمل اس سیریز کا ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا اور پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی دکھائی جائے گی، جس میں قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے حالات بھی دکھائے جائیں گے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اس کی پہلی قسط رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، جس میں قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے حالات کی بھی منظر کشی کی جائیگی .

. .

متعلقہ خبریں