آج کا پاکستان مضبوط اور مربوط لیڈر شپ کے ہاتھوں میں ہے ، فیاض الحسن چوہان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج کا پاکستان مضبوط اور مربوط لیڈر شپ کے ہاتھوں میں ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملٹری اور سول قیادت متفق ہیں کہ سب سے پہلے پاکستان ہے ، آج فیصلہ کرنا ہے کہ انتہا پسندی کو چھوڑنا ہے،ہم اسکو برداشت نہیں کر سکتے ، وزیر اعظم نے دنیا کے سامنے پاکستان کا سافٹ امیج پیش کیا اور بتایا کہ دنیا کو دہشتگردی سے بچانے کے لیے اپنا امن تباہ کیا۔

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم کا مشن ہے کہ ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کو مضبوط معاشی پاکستان بنانا ہے ، ترجمان حکومت پنجاب بنانے پر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کا شکر گزار ہوں،انکے اعتماد پر پورا اتروں گا ، سابق اور موجودہ وزیر اعلیٰ کا تقابلی جائزہ پیش کریں گے۔