آج کا پاکستان مضبوط اور مربوط لیڈر شپ کے ہاتھوں میں ہے ، فیاض الحسن چوہان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج کا پاکستان مضبوط اور مربوط لیڈر شپ کے ہاتھوں میں ہے . تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں .

انہوں نے کہا کہ ملٹری اور سول قیادت متفق ہیں کہ سب سے پہلے پاکستان ہے ، آج فیصلہ کرنا ہے کہ انتہا پسندی کو چھوڑنا ہے،ہم اسکو برداشت نہیں کر سکتے ، وزیر اعظم نے دنیا کے سامنے پاکستان کا سافٹ امیج پیش کیا اور بتایا کہ دنیا کو دہشتگردی سے بچانے کے لیے اپنا امن تباہ کیا . حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم کا مشن ہے کہ ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کو مضبوط معاشی پاکستان بنانا ہے ، ترجمان حکومت پنجاب بنانے پر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کا شکر گزار ہوں،انکے اعتماد پر پورا اتروں گا ، سابق اور موجودہ وزیر اعلیٰ کا تقابلی جائزہ پیش کریں گے . . .

متعلقہ خبریں