ادارے ہماری جان ہیں ، میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں تھا جس پر شرمندگی ہو ، شہباز گل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ادارے ہماری جان ہیں، میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو، میں نے بیورو کریسی پر بات کی ۔

اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر  شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں نے کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی ، میرا بیان ایک محبت وطن کا بیان ہے ، میں نے کچھ ایسا نہیں کہا جس پر شرمندگی ہو، فوج سے پیار کرنے والے کا بیان ہے ۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ میں نے کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی، میں نے سٹریٹجک میڈیا سیل کے افسران کو کہا اور بیورو کریسی کے افسران سے متعلق بات کی ۔

خیال رہے کہ  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےشہباز گل کا 2روز ہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے ،  پولیس نے ان کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔

 شہباز گل کو “بغاوت پر اکسانے “کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جس کی شہباز گل کے وکیل نے مخالفت کی جس کے بعد عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اب فیصلہ سنا دیا گیا ہے جس میں پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی گئی ہے لیکن ریمانڈ 14 دن کی بجائے صرف 2 روز کا دیا گیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے کہ انہوں نے یہ سب کس کے کہنے پر کہا ؟ اور جس مسودے سے ملزم سب کچھ بول رہے تھے وہ مسودہ بھی ان سے ریکور کرنا ہے ، جبکہ ان کا موبائل بھی فی الحال نہیں ملا جس کو ریکور کرنا ہے ۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

31 mins ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

2 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

2 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

2 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

3 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

3 hours ago