اپنوں نے ہی شہبازگل کو تنہا چھوڑ دیاپیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما ہکا بکا رہ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کو آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم ان سے اظہار یکہتی کیلئے تحریک انصاف کی طرف سے کوئی بھی رہنماء موجود نہ تھا.شہباز گل پر غداری کے مقدمے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل سے

دور ہوگئے ہیں اور کوئی بھی رہنماء ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عدالت نہیں پہنچا.عدالت آمد پر شہباز گل کے خلاف عدالتی احاطے میں موجود کچھ لوگوں نے ان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔دوسری جانب سینئر صحافی و اینکرپرسن طلعت حسین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہباز گل نے تفتیشی افسران کو بتایا ہے کہ مجھے پارٹی سربراہ نے کہا تھا کہ آپ نےیہ بیان دینا ہے۔شہباز گل نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ آپ اپنا بیان مکمل کرنا آپ کو چینل کی طرف سے کوئی نہیں روکے گا۔علاوہ ازیں اے آر وائے نیوز کی انتظامیہ نے اپنے چینل پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ادارہ فوج کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہیں۔یاد رہے کہ پیمرا نے متنازعہ گفتگو کے بعد اے آر وائے کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے چینل کی نشریات بند کر دی تھی۔

Recent Posts

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

6 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

13 mins ago

پنجاب کابینہ نے نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء کی منظوری دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبہ…

17 mins ago

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوگرا نےمئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن…

41 mins ago

جسٹس بابر ستار کی دہری شہریت کا معاملہ، سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کے امریکی گرین کارڈ…

2 hours ago

یواے ای میں ایک مرتبہ پھر طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

2 hours ago