پاک فوج کے شہدا کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا،وزیر داخلہ نے انکوائری ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاک فوج کے شہدا کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے خلاف تحقیقات جاری ہیں . وزیر داخلہ نے آج جوائنٹ انکوائری ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا .

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ،ڈی جی ایف آئی اے اور ٹیم کے ممبران شریک ہوں گے . وزارت داخلہ نے جوائنٹ انکوائری ٹیم کی تشکیل نو کی تھی . ایف آئی آئی کے علاوہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران بھی ٹیم میں شامل ہیں .
میڈیا رپورٹس کے مطابق ،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اب تک کی تحقیقات کے بارے میں بریفنگ دے گا . اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں ،تحقیقاتی ٹیم کو ہدایات بھی دی جائیں گی . دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف بغاوت کا مقدمہ،پولیس نے تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی .
ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی انوسٹی گیشن کریں گے . پولیس کی تحقیقاتی ٹیم میں ایس پی سٹی،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بھی شامل ہوں گے .

ادھر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا . شہباز گل کو اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت کی . اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالت سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی . شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی .
پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم شہباز گل سے موبائل فون برآمد کرنا ہے . ملزم جس پیپر کو دیکھ کر بول رہا تھا وہ بھی برآمد کرنا ہے . پروگرام کس کے کہنے پر ہوا اس بارے میں بھی تفتیش کرنی ہے لہٰذا ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے . اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا .

. .

متعلقہ خبریں