کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔سپرہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ قائد آباد اور ملیر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے جبکہ یونیوسٹی روڈ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں بھی بارش ہو رہی ہے۔
کورنگی، لانڈھی اور ملحقہ علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے جبکہ ڈیفنس اور کلفٹن کے مختلف علاقوں میں بھی بارش جاری ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کے مشرق اور شمال مشرق میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں۔
واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج دوپہر میں ہلکی، شام 5 کے بعد معتدل اور رات میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم وسطی بھارت اور گجرات میں موجود ہے۔