کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے . سپرہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے .

قائد آباد اور ملیر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے جبکہ یونیوسٹی روڈ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں بھی بارش ہو رہی ہے .
کورنگی، لانڈھی اور ملحقہ علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے جبکہ ڈیفنس اور کلفٹن کے مختلف علاقوں میں بھی بارش جاری ہے . محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کے مشرق اور شمال مشرق میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں .
واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج دوپہر میں ہلکی، شام 5 کے بعد معتدل اور رات میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے . محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم وسطی بھارت اور گجرات میں موجود ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں