واٹس ایپ کے مسیجز کو مخفوظ رکھنے والا نیا فیچر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے آج دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی استعمال کر رہی ہے اور ہر روز اس کے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

کچھ عرصہ قبل واٹس ایپ کی در ایک دم سے گرنے کے خدشات ظاہر ہوئے تھے جس کی وجہ واٹس ایپ کی پرائوسی پالیسی تھی لیکن صارفین کے اعتراضات کے بعد کمپنی نے اپنے اس اقدام کو ختم کردیا تھا۔پرائوسی پالیسی صارفین کا ڈیٹا سیکیور بنانے کے لئے بنائی جاتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آسانی سے بھروسہ کرلیتے ہیں۔

اسی حوالے سے واٹس ایپ بھی اپنے صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرنے کے لئے نت نئے اقدامات کرتا رہتا ہے ۔

حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے ایک خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق اب صارفین اپنے خفیہ میسجز کو اپنی مرضی کے مطابق لمبے عرصے یا پھر ہمیشہ کے لئے مخفوظ رکھ سکتے ہیں۔


اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ صارف کی جانب سے ایک بار بھی جس چیٹ کو مخفوظ کردیا جائیگا وہ اس وقت تک مخفوظ رہی گی جب تک خود صارف اسے ریموز نہیں کریگا۔